اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
ادبِ اطفال

چڑیا اور جگنو

علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 153 ❤️ 1
صبح ہوئی اور گھونسلے سے نکلی چڑیا
اڑتے اڑتے دور جنگل پہنچی چڑیا
کھانے پینے میں گزرا دن سارا اس کا
آ ہی گیا بن کر دشمن اندھیارا اس کا
اس نے سوچا اب میں کیسےگھر جاؤں گی
اندھیارے میں کہاں کہاں پر ٹکراؤ ں گی
جب وہ چڑیا بہت دکھی تھی دیکھااس کو
اک جگنو نے ہمدردی سے پوچھا اس کو
بی چڑیا غمگین ہو اتنی کیوں تم بولو ؟
کیا ہے غم کا راز ذرا یہ مجھ پر کھولو
بولی چڑیا " بھائی کتنا اندھیارا ہے "
"گھر جاؤں گی کیسے اس کا دکھ سارا ہے"
جگنو بولا "بی چڑیا بس بات ہے اتنی"
" میں رستہ دکھلاؤں گا یہ رات ہے جتنی"
جگنو کہہ کر اڑا ہی تھا کہ ہوئی روشنی
پیچھے پیچھے اڑی تھی چڑیا ملی روشنی
آہی گیا پھر اڑتے اڑتے گھر چڑیا کا
ختم ہوا تھا دل میں جو تھا ڈر چڑیا کا
بولی چڑیا ، " جگنو بھائی ! تم اچھے ہو"
نیک بھی ہو ہمدرد بھی ہو اور اک سچے ہو
جو اچھے رہتے ہیں وہ آتے ہیں کام
اچھائی کا رب سے پاتے ہیں انعام
ہنس کر اڑتے اڑتے نکلا آگے جگنو
" ننھا نور فرشتہ " جیسا لاگے جگنو
📖 Summary

یہ خوبصورت، سبق آموز اور دل کو چھو لینے والی نظم علیم طاہر کی بچوں کے لیے لکھی گئی ایک بہترین تخلیق ہے۔ نظم میں ایک چڑیا کی پریشانی، اندھیرے کا خوف اور پھر جگنو کی مدد کو نہایت پیارے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ شاعر نے چڑیا اور جگنو کے کرداروں کے ذریعے ہمدردی، نیکی اور دوسروں کی مدد کرنے کا خوبصورت پیغام دیا ہے۔ جگنو اپنی ننھی سی روشنی سے چڑیا کو راستہ دکھاتا ہے اور اسے بحفاظت گھر پہنچا دیتا ہے۔ نظم بچوں کو یہ سبق دیتی ہے کہ چھوٹی سی نیکی بھی کسی کے لیے بڑی مدد بن سکتی ہے اور اچھے لوگ ہمیشہ دوسرو

← Previous Next →
More by علیم طاہرؔ
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک —...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. افسانچے کی ابتدا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online