اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
ادبِ اطفال

میرا پیارا پیارا گاؤں

علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 364 ❤️ 1
میرا پیارا پیارا گاؤں
جنت کا نظارا گاؤں
جب بھی گھر سےنکلوں میں
کیا کیا منظر دیکھوں میں
چاروں جانب ٹیلے ہیں
سب منظر رنگیلے ہیں
صبح نکلتا وہ سورج
کھلا ہوا ہے ہر پنکج
پگڈنڈی ہے کھیتوں میں
سوندھی خوشبورستوں میں
برگد کے نیچے ٹھہرو
پنگھٹ کا منظر دیکھو
فلک فلک اڑتے پنچھی
دھرتی پر باجے بنسی
جھرنوں سے گرتا پانی
ندیا بھی ہے مستانی
جھیل کی اپنی دنیا ہے
منظر منظر سپنا ہے
پیڑوں کے گہرے سائے
گرمی میں ٹھہرے ساۓ
جب چھاۓ کالے بادل
فلک سے برسے ٹھنڈا جل
جب ہو سردی کا موسم
تب ہو خوابیدہ عالم
لہکے ، مہکے ہریالی
مرے گاؤں میں خوشحالی
میرا پیارا پیارا گاؤں
جنت کا نظارا گاؤں
📖 Summary

یہ خوبصورت اور منظر نگاری سے بھرپور نظم علیم طاہر کی دیہی زندگی، فطرت اور گاؤں کی سادگی سے محبت کا حسین اظہار ہے۔ شاعر نے گاؤں کے قدرتی مناظر، کھیتوں، پگڈنڈیوں، برگد کے درخت، جھیل، جھرنوں اور پرندوں کی دلکش تصویریں نہایت سادہ اور دلنشیں انداز میں پیش کی ہیں۔ نظم میں گاؤں کی صبح، بارش، سردی اور ہریالی کے مناظر قاری کو ایک پُرسکون اور خوبصورت دنیا میں لے جاتے ہیں۔ شاعر کے نزدیک گاؤں صرف رہنے کی جگہ نہیں بلکہ محبت، سکون، فطرت اور خوشحالی کی علامت ہے۔ یہ نظم بچوں اور بڑوں دونوں کے دل میں دیہی ماحول

← Previous Next →
More by علیم طاہرؔ
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک —...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. افسانچے کی ابتدا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online