اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
سلام
ا
احسنؔ منگل، 19 مئی 2026
👁 10 ❤️ 0
نورِ حق کی ضیا پر ہمیشہ سلام
جلوۂ مصطفیٰ پر ہمیشہ سلام
حُسنِ خَلقِ نبی، مہرِ فضلِ خدا
خُلقِ خیرالوریٰ پر ہمیشہ سلام
رحمتِ دو جہاں، مونسِ بے‌کساں
فضلِ ربّ العلٰی پر ہمیشہ سلام
وہ شفیعُ الورٰی، شاہِ کون و مکاں
تاجدارِ ھدیٰ پر ہمیشہ سلام
جس نے بخشا ہمیں راہِ عدل و وفا
مصطفیٰ رہنما پر ہمیشہ سلام
جس کے صدقے سے قائم ہے دینِ مبیں
عزتِ مصطفیٰ پر ہمیشہ سلام
جس کے دم سے چمن ہو گیا پُرضیا
رحمتِ کبریا پر ہمیشہ سلام
احسنِؔ بے‌نوا، شکرِ مولا کرے
مصطفیٰ کی عطا پر ہمیشہ سلام
← پچھلا اگلا →
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن