اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

اٹھایا بوجھ ہم نے کمسنی میں

عبدالدیان اسد پیر، 18 مئی 2026
👁 35 ❤️ 0
اٹھایا بوجھ ہم نے کمسنی میں
کئی دیکھے زمانے زندگی میں
لگایا ہاتھ پانی کو نہ ہم نے
کوئی تو راز تھا اس تشنگی میں
پتا چل جائے گا دل میں جو دیکھو
چھپا غم ہے دوانو کی خوشی میں
پیو بھر بھر کے وحدت کے پیالے
تمہیں مل جائے گا رب میکشی میں
نظر آ جاتی منزل اسی پل
قدم اٹھ جاتے ہیں جب بے خودی میں
ترے دیدار کی خواہش لئے آج
بھٹکتا پھر رہا ہوں میں گلی میں
اسد میری یہی پہچان ہے اب
نہیں ملتا مرا فن ہر کسی میں
← Previous Next →

✍️ عبدالدیان اسد — Short Introduction

📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

نام؛ عبدالدیان عبدالرحمن
قلمی نام؛. عبدالدیان اسد
معروف نام؛. عبدالدیان رحمانی
پیشہ؛ پارچہ بافی، اناؤنسر، نظامت
تاریخ پیدائش؛ 2مئی 1970
مسکن؛ گھر نمبر 188 گلی نمبر 2 نجمہ آباد
شہر؛ مالیگاؤں ناسک مہاراشٹر ہندوستان
مشغلہ؛. شاعری، مطالعہ، خدمت خلق
تعلیم؛ دسویں اردو

غزل What is it?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

More by عبدالدیان اسد
مثلِ منصور زمانے سے وفا مانگے گا عشق، بس دار پہ چڑھنے کی ادا مانگے گا آہ سے اس کی حکومت تری مٹ جائے ...
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہاتے رہن...
اپنی بربادی کی معذور کہانی بھر کے پھونک مارے گا چلم باز جوانی بھر کے روز جھرنے میں منگائے گی جٹھانی ...
کیا خبر حریفِ دین کو کیا ہے احترام یا حسین عرشِ پاک پر بھی ہے لکھا آپ کا مقام یا حسین لاج رکھ لی رکن...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online