اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
عبدالدیان اسد پیر، 18 مئی 2026
👁 6 ❤️ 0
اٹھایا بوجھ ہم نے کمسنی میں
کئی دیکھے زمانے زندگی میں
لگایا ہاتھ پانی کو نہ ہم نے
کوئی تو راز تھا اس تشنگی میں
پتا چل جائے گا دل میں جو دیکھو
چھپا غم ہے دوانو کی خوشی میں
پیو بھر بھر کے وحدت کے پیالے
تمہیں مل جائے گا رب میکشی میں
نظر آ جاتی منزل اسی پل
قدم اٹھ جاتے ہیں جب بے خودی میں
ترے دیدار کی خواہش لئے آج
بھٹکتا پھر رہا ہوں میں گلی میں
اسد میری یہی پہچان ہے اب
نہیں ملتا مرا فن ہر کسی میں
← پچھلا اگلا →

✍️ عبدالدیان اسد — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

نام؛ عبدالدیان عبدالرحمن
قلمی نام؛. عبدالدیان اسد
معروف نام؛. عبدالدیان رحمانی
پیشہ؛ پارچہ بافی، اناؤنسر، نظامت
تاریخ پیدائش؛ 2مئی 1970
مسکن؛ گھر نمبر 188 گلی نمبر 2 نجمہ آباد
شہر؛ مالیگاؤں ناسک مہاراشٹر ہندوستان
مشغلہ؛. شاعری، مطالعہ، خدمت خلق
تعلیم؛ دسویں اردو

غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

عبدالدیان اسد کی مزید
مثلِ منصور زمانے سے وفا مانگے گا عشق، بس دار پہ چڑھنے کی ادا مانگے گا آہ سے اس کی حکومت تری مٹ ج...
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہات...
اپنی بربادی کی معذور کہانی بھر کے پھونک مارے گا چلم باز جوانی بھر کے روز جھرنے میں منگائے گی جٹ...
کیا خبر حریفِ دین کو کیا ہے احترام یا حسین عرشِ پاک پر بھی ہے لکھا آپ کا مقام یا حسین لاج رکھ ل...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن