اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
منقبت

کس کو پتہ حجاب و حقیقت بتول کی

ا
انیس عاصی پیر، 18 مئی 2026
👁 34 ❤️ 0
کس کو پتا حجاب و حقیقت بتول کی
عکسِ جمالِ مصطفے سیرت بتول کی
میدانِ حشر کوثر و جنت میں عدل پر
دیکھیں گے منکرین امامت بتول کی
منصب یہ غوث و خواجہ قلندر قطب ولی
صدقہ ہے پنجتن کا عنایت بتول کی
اوصاف ہیں بیان کلامِ مجید میں
محبوبِ کبریا کرے مدحت بتول کی
ٹکڑا ہے دل کا جان ہے آنکھوں کی ہے ضیاء
اس طرح سے بتائے حقیقت بتول کی
معزور لوٹ کر گئی دہلیز سے قضا
اللہ جانے پردہ طہارت بتول کی
احسان ہے یہ تجھ پہ ترے والدین کا
گھٹی میں ہے پلا دیا الفت بتول کی
غم دل میں ہے حسین کا الفت مرے انیس
ہوگی نصیب ماں کو شفاعت بتول کی
← Previous Next →

✍️ انصاری انیس احمد محمد حسین — Short Introduction

📍 مالیگاؤں

انیس عاصی ایک باصلاحیت نوجوان شاعر ہیں جنہوں نے سن 2022 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا۔ آپ کا تعلق علمی و ادبی شہر Malegaon سے ہے، جہاں 9 جولائی 1992 کو آپ کی پیدائش ہوئی۔ ابتدائی ہی دنوں سے ادب، زبان اور دینی ماحول سے گہرا شغف رہا، جس نے آپ کی شخصیت اور فکر کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔
شاعری کے میدان میں آپ کی رہنمائی معروف استادِ محترم منتظم عاصی صاحب نے فرمائی، جن کی سرپرستی میں آپ نے سخن ک …

More by انیس عاصی
مدت سے مرے دل میں ہے ارمان یا نبی اک روز بنو آپ کا مہمان یا نبی لب پر درود پاک کے نغمے لئے ہوئے مشتا...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online