حمد
قلب میں دھڑکن بن کر اترا نام ترا
علیم طاہر
اتوار، 17 مئی 2026
👁 280
❤️ 2
قلب میں دھڑکن بن کر اترا نام ترا
سارے ناموں میں ہے پہلا نام ترا
ساگر ساگر بولیں موجیں یا اللہ
ورد کرے ہے دریا دریا نام ترا
رات اور دن پر تیرا نام مسلط ہے
لے کر نکلے سورج چندا نام ترا
صبح ہوئی تو پھول پھول کے چہرے پر
شبنم کے قطروں میں چمکا نام ترا
بادل بادل سرد ہوا کے جھو نکو ں سے
قطرہ قطرہ بول کے برسا نام ترا
اڑتے اڑتے پنجھی ہر دم لیتے ہیں
وادی وادی صحرا صحرا نام ترا
کیڑوں کو دی تو نے غذائیں پتھر میں
پتھر کے اندر بھی گونجا نام ترا
مستانے انداز میں پل پل یاد کرے
شجر شجر کا پتہ پتہ نام ترا
روشن لعل و گوہر تیرے نام سے ہیں
لے کر چمکے پل پل مولا نام ترا
جگنو تتلی بھنو رے تیرا ذکر کرے
ہر گل میں ہیں مہکا مہکا نام ترا
صدف کھلی تو پھیلا نور اندھیرے میں
طاہر نے بھی روشن پایا نام ترا
✍️ علیم طاہر — Short Introduction
📍 مالیگاؤں
علیم طاہر _شاعر و ادیب
حمد What is it?
حمد اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف میں لکھی جانے والی شاعری ہے۔ اردو ادب میں حمد کا ایک معزز مقام ہے۔
More by علیم طاہر
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد دھڑکندھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس مجھ کو تیرے سنگ چلائے جانے ک...
ڈراما نگار: علیم طاہر کردار: بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ) سلمان (بابا جان کا پوتا، 20 سالہ...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ تحریر (رائٹر) : علیم طاہر کردار: رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے دل می...




No comments yet — be the first!