کجری
منتظم عاصیؔ
پیر، 18 مئی 2026
👁 16
❤️ 2
تتلی بھونرے پھول کلی سے سجی ہوئی ہے منڈی
آجا، تورا رستہ تاکے کھیتن کی پگڈنڈی
سردی آئی، گرمی آئی، لوٹ کے آیا ساون
سانجھ سویرے کھولے کِوڑیا، تاک رہی تھی جوگن
دلوا دھڑکا، موسم بدلا، پھر بھی نہ آیا ساجن
تتلی بھونرے پھول کلی سے سجی ہوئی ہے منڈی
آجا، تورا رستہ تاکے کھیتن کی پگڈنڈی
جھول رہی ہیں سخین جھولا ناچ رہے ہیں مور
توری سہاگن بن کے ابھاگن ڈھونڈ رہی ہے تور
بہکا ہوا ہے منوا مورا ہَوا میں ہے اک شور
تتلی بھونرے پھول کلی سے سجی ہوئی ہے منڈی
آجا، تورا رستہ تاکے کھیتن کی پگڈنڈی
مٹی پر بارش کی بوندیں بھینی بھینی مہکے
بلبل کوئل اُدھُم مچائے چڑیوں کا جھُرمٹ چہکے
کھیل رہے ہیں زمیں پہ پودے پیڑ لگائیں قہقے
تتلی بھونرے پھول کلی سے سجی ہوئی منڈی
آجا، تورا رستہ تاکے کھیتن کی پگڈنڈی
پپیہا گائے ندی کنارے بجلی چمکے کڑ کڑ
بھیگی چُنری اوڑھے دھوبن کرتی ہے کچھ بڑ بڑ
اوڑھ کے بادل کی چادر چندا کھیلے اکّڑ بکّڑ
تتلی بھونرے پھول کلی سے سجی ہوئی ہے منڈی
آجا، تورا رستہ تاکے کھیتن کی پگڈنڈی
ساون روٹھا سکھیاں بچھڑیں بھیگی بھیگی آنکھیں
سجن کے ڈھونڈے توری ابھاگن کھول کے اپنی باہیں
سرخ ہوئی جب شام کی چادر پھیل گئیں سب راہیں
تتلی بھونرے پھول کلی سے سجی ہوئی ہے منڈی
آجا، تورا رستہ تاکے کھیتن کی پگڈنڈی
📖 خلاصہ
یہ دلکش اور لوک رنگ میں ڈوبی ہوئی کجری منتظم عاصیؔ مالیگاؤں کی فطرت نگاری، دیہی تہذیب اور جذباتی کیفیت کا خوبصورت اظہار ہے۔ شاعر نے ساون، پگڈنڈی، جھولے، مور، پپیہا، بارش اور کھیتوں کے مناظر کو نہایت …
#Muntazim Aasi Malegaon
#منتظم عاصیؔ مالیگاؤں
#Kajri Poetry
#کجری
#Folk Urdu Poetry
#Monsoon Poetry Urdu
#ساون کی شاعری
#Urdu Lok Geet
#Rural Poetry Urdu
#Nature Poetry Urdu
#اردو شاعری
#Urdu Adab
#Hindi Urdu Folk Poetry
#Romantic Folk Poetry
#Village Culture Poetry
#Rain Poetry Urdu
#Traditional Ka
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!