غزل
رکھیں گی خواہشیں مجھے یہ کب تلک دبوچ کر
علیم طاہر
اتوار، 17 مئی 2026
👁 69
❤️ 2
رکھیں گی خواہشیں مجھے یہ کب تلک دبوچ کر
اگر میں ضد پہ آ گیا تو پھینک دوں گا نوچ کر
سو نفرتوں کی آگ کو جو دے رہا ہے یوں ہوا
کرے ہے تازہ ہر گھڑی وہ زخم کو کھروچ کر
تو بات دل کی کھل کے کہہ یا اوڑھ لے خموشیاں
بدن میں رینگتے ہوئے تو ختم کاکروچ کر
جو مر گئے ہیں دیکھ لے ذرا سا ان کا حال بھی
جو گدھ ہیں کھا رہے ہیں وہ مرے ہوؤں کو نوچ کر
یہ چہرے پر جو زخم ہیں نشاں ہیں بے وفائی کے
بڑا وہ عشق بنتا تھا چلا گیا کھروچ کر
سکون چاہتے ہو جو ، جو چاہتے ہو عزتیں
غلط جو خواہشیں اٹھے ، رکھو انہیں دبوچ کر
تو عادتاً خموش ہے ، جو ہو گیا سو ہو گیا
وہ فطرتاً ہوا ہے خوش تجھے یہ خار ٹوچ کر
📖 Summary
یہ تلخ حقیقتوں، سماجی رویّوں اور داخلی کشمکش سے بھرپور غزل علیم طاہر کی جراتِ اظہار اور فکری گہرائی کا مؤثر نمونہ ہے۔ شاعر نے خواہش، نفرت، خاموشی، بے وفائی اور انسانی رویّوں کو نہایت سخت مگر حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کیا ہے۔ غزل میں “آگ”، “زخم”، “گدھ” اور “کاکروچ” جیسے استعارے معاشرتی گراوٹ، نفسیاتی دباؤ اور انسان کی اندرونی بے چینی کی علامت بن کر سامنے آتے ہیں۔ شاعر بعض اشعار میں انسان کو اپنی خواہشات اور جذبات پر قابو رکھنے کا درس دیتا ہے، جبکہ کچھ اشعار معاشرے کی بے حسی اور منافقت پر گہرا
#خواہش
#دبوچ کر
#ضد
#نوچ
#جدت
#نئی شاعری
#Aleem Tahir
#علیم طاہر
#Urdu Ghazal
#Deep Urdu Poetry
#Emotional Urdu Shayari
#Social Urdu Poetry
#اردو غزل
#Modern Urdu Poetry
#Philosophical Urdu Shayari
#Sad Urdu Poetry
#Urdu Adab
#Human Psychology Poetry
#Heart Touching Poetry
#Urdu Literature
#Reality
✍️ علیم طاہر — Short Introduction
📍 مالیگاؤں
علیم طاہر _شاعر و ادیب
غزل What is it?
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
More by علیم طاہر
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد دھڑکندھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس مجھ کو تیرے سنگ چلائے جانے ک...
ڈراما نگار: علیم طاہر کردار: بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ) سلمان (بابا جان کا پوتا، 20 سالہ...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ تحریر (رائٹر) : علیم طاہر کردار: رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے دل می...




No comments yet — be the first!