اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

میری ویران سماعت میں دھڑکتی ہوئی آواز

علیم طاہر اتوار، 17 مئی 2026
👁 72 ❤️ 2
میری ویران سماعت میں دھڑکتی ہوئی آواز
اشک سی لگتی ہے لمحوں سے ٹپکتی ہوئی آواز
کپکپی طاری ہے الفت کی خموشی پہ ابھی
روبرو رینگتی نفرت سی سرکتی ہوئی آواز
آج پھر تیرے لبوں نے جو ذرا کی جنبش
پھیلتی جاتی ہے خوشبو سی مہکتی ہوئی آواز
یونہی آبادیاں ملبوں میں بدلتی ہیں کیا؟؟؟
چار سو آگ کے شعلوں سی بھڑکتی ہوئی آواز
یوں صداقت کے لب و لہجے کو میں بیان کروں
جیسے تاریک جہانوں میں چمکتی ہوئی آواز
رہنمائی کی امیدوں پہ کھری اترے گی
کیسے گمراہ درندوں سی بہکتی ہوئی آواز
سخت پتھر سے مرے دل کو موم کر دے گی
تیرے اشکوں سے پیالوں سی چھلکتی ہوئی آواز
نفرتیں ریشمی خوابوں کو روند دیتی ہیں
دل کو چھو لیتی ہے معصوم ہمکتی ہوئی آواز
وقت کے کرب میں ڈوبے ہوئے لمحوں کے لیے
درد کے ساز پہ مدھم سی تھرکتی ہوئی آواز
برف زادوں کے نگر میں بھی اثر رکھتی ہے
دھوپ کی طرح رگِ جاں میں دہکتی ہوئی آواز
ثبت ہے میری سماعت کے فلک پر جاناں
تیری بجلی سی چمکتی و جھلکتی ہوئی آواز
شیر کے قدموں سی طاہر ہے دھمک خاموشی
نرم خرگوش سی لگتی ہے بدکتی ہوئی آواز
📖 Summary

یہ نہایت دلکش، علامتی اور صوتی کیفیت سے بھرپور غزل علیم طاہر کی فکری وسعت اور تخیّلی حسن کا شاندار نمونہ ہے۔ شاعر نے “آواز” کو مرکزی استعارہ بنا کر محبت، نفرت، صداقت، درد اور انسانی احساسات کی مختلف کیفیات کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔ غزل میں آواز کبھی اشک کی طرح ٹپکتی محسوس ہوتی ہے، کبھی خوشبو کی طرح مہکتی ہے اور کبھی آگ کے شعلوں کی مانند بھڑکتی دکھائی دیتی ہے۔ یہ تصویری اور حسی پیکر غزل کو ایک منفرد جمالیاتی کیفیت عطا کرتے ہیں۔ شاعر نے محبت کی نرمی اور نفرت کی سختی کو متضاد علامتوں کے ذریع

← Previous Next →

✍️ علیم طاہر — Short Introduction

📍 مالیگاؤں

علیم طاہر _شاعر و ادیب

غزل What is it?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

More by علیم طاہر
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد دھڑکن‌دھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس مجھ کو تیرے سنگ چلائے جانے ک...
ڈراما نگار: علیم طاہر کردار: بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ) سلمان (بابا جان کا پوتا، 20 سالہ...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ تحریر (رائٹر) : علیم طاہر کردار: رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے دل می...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online