اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

مجھ کو سمجھنا ہے تو مرے در تلک تو آ

علیم طاہر اتوار، 17 مئی 2026
👁 139 ❤️ 3
مجھ کو سمجھنا ہے تو مرے در تلک تو آ
دل میرا قلندر ہے، قلندر تلک تو آ
صبر و سکون کیوں نہ ملا، جان جائے گا
میرے غموں کے چیختے منظر تلک تو آ
خوابوں کو مرے چھونا بہت دور کی ہے بات
پہلے مرے کمرے میں تو بستر تلک تو آ
جرأت تو کر، آنکھوں میں کسی روز جھانک لے
یعنی کبھی خاموش سمندر تلک تو آ
در در نہ بھٹک، تو ہے "مونث" تو سن ذرا
ٹھہراؤ چاہیے تو "مذکر" تلک تو آ
کیا ریشمی ماحول میں رہ کر کرے غرور
اے شیشہ بدن، آ کبھی پتھر تلک تو آ
کیوں اپنی بدنصیبی کا پیٹے ہے ڈھنڈورا
خواہش ہے محبت کی تو دلبر تلک تو آ
باہر کھڑا دروازے پہ کیا دیتا ہے دستک
کیواڑ کھلا رکھا ہے، اندر تلک تو آ
📖 Summary

یہ فکری، علامتی اور جذباتی گہرائی سے بھرپور غزل علیم طاہر کی منفرد طرزِ اظہار اور پختہ شعری شعور کا خوبصورت نمونہ ہے۔ شاعر نے اس غزل میں انسان کے باطن، درد، محبت، خود شناسی اور تعلقات کی حقیقت کو نہایت مؤثر استعاروں کے ذریعے بیان کیا ہے۔ “دل میرا قلندر ہے”، “خاموش سمندر” اور “شیشہ بدن” جیسے پیکر غزل کو فکری وسعت اور شعری حسن عطا کرتے ہیں۔ شاعر بار بار اس بات پر زور دیتا ہے کہ کسی انسان کو سمجھنے کے لیے اس کی ظاہری شخصیت نہیں بلکہ اس کے اندر کے درد، خاموشی اور احساسات تک پہنچنا ضروری ہے۔ بعض اشعا

← Previous Next →

✍️ علیم طاہر — Short Introduction

📍 مالیگاؤں

علیم طاہر _شاعر و ادیب

غزل What is it?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

More by علیم طاہر
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد دھڑکن‌دھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس مجھ کو تیرے سنگ چلائے جانے ک...
ڈراما نگار: علیم طاہر کردار: بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ) سلمان (بابا جان کا پوتا، 20 سالہ...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ تحریر (رائٹر) : علیم طاہر کردار: رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے دل می...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online