اشتہار
اشتہار
اشتہار
यह साइट जनाब अकबर शेख़ साहब
अकबर शेख़
के सम्मान में बनाई गई है
📖 उनके बारे में
نعت

روضے کی دھول سر پہ لگانا بھی نعت ہے

عبدالدیان اسدؔ ہفتہ، 16 مئی 2026
👁 54 ❤️ 2
روضے کی دھول سر پہ لگانا بھی نعت ہے
روداد جاکے طیبہ سنانا بھی نعت ہے
نانا کا اپنے وعدہ نبھانا بھی نعت ہے
سجدے میں اپنے سر کو کٹانا بھی نعت ہے
سیکھا ہے فاطمہ سے علی مرتضیٰ سے یہ
یادِ نبی میں اشک بہانا بھی نعت ہے
سرکار نے کہا ہے کہ ٹھنڈک ہے نورِ عین
یعنی نماز پڑھنا پڑھانا بھی نعت ہے
امداد بیوہ اور یتیموں کی کیجئے
پانی پلانا کھانا کھلانا بھی نعت ہے
نانا نواسوں کا سنو تم واقعہ اسد
کاندھے پہ اپنے بچے بٹھانا بھی نعت ہے
📖 सार

یہ محبتِ رسول ﷺ، اہلِ بیت کی عظمت اور اسلامی تعلیمات سے بھرپور خوبصورت نعتیہ کلام عبدالدیان اسد کی عقیدت اور دینی شعور کا بہترین اظہار ہے۔ شاعر نے نعت کے مفہوم کو صرف الفاظ اور قصیدوں تک محدود نہیں رکھا بلکہ عمل، کردار، محبت اور انسانیت کی خدمت کو بھی نعت کا حصہ قرار دیا ہے۔ حضرت فاطمہ، علی المرتضیٰ اور امام حسین کی قربانیوں اور عشقِ رسول ﷺ کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ شاعر یہ پیغام دیتا ہے کہ نماز، یتیموں کی مدد، بھوکوں کو کھانا کھلانا اور بچوں سے محبت کرنا بھی حضور ﷺ کی سنت اور

← पिछला अगला →
عبدالدیان اسدؔ की और रचनाएँ
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہاتے رہن...
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے تمام ...
”معراج بی“ کی یاد سے کتنی نمی ہے آج بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو بیٹی دکھی ہے آج احباب رشتے دار ہیں ہمسائے...
یاس و حسرت سے ادھر آنکھ تکی جائے گی جس طرف جانِ غزل تیری گلی جائے گی دے کے آواز زمانے کو جو خاموش ہو...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 टिप्पणियाँ (0)
टिप्पणी करने के लिए लॉग इन करें

अभी कोई टिप्पणी नहीं — पहली टिप्पणी करें!

साहित्यिक AI सहायक
● ऑनलाइन