اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
منقبت
عبدالدیان اسدؔ ہفتہ، 16 مئی 2026
👁 14 ❤️ 1
کیا خبر حریفِ دین کو کیا ہے احترام یا حسین
عرشِ پاک پر بھی ہے لکھا آپ کا مقام یا حسین
لاج رکھ لی رکنِ دین کی اور دی نماز کو حیات
آخری جو آپ نے کیا سجدۂ دوام یا حسین
ہوں گناہ گار میں بڑا آپ کا ہی چاہوں واسطہ
ہر گھڑی لبوں پہ ہو مرے آپ کا ہی نام یا حسین
ہم بھٹکنے والوں کے لئے با خدا ہے مثلِ روشنی
ہے ہدایتوں کا راستہ آپ کا کلام یا حسین
زینب و سکینہ بے ردا سر تا پا ہے ان کے بیڑیاں
رو رہی ہے فصل دین پر کربلا کی شام یا حسین
دینِ حق کو مل گیا شرف ہوگیا ہے نام ہر طرف
میری زندگی خرید لی دے کے تم نے دام یا حسین
اک نظر کرم کی کیجئے مصطفیٰ کا صدقہ دیجئے
یہ اسدؔ حزیں بھی آپ کا ادنیٰ ہے غلام یا حسین
📖 خلاصہ

یہ عقیدت، محبتِ اہلِ بیت اور واقعۂ کربلا کے درد سے بھرپور منقبت عبدالدیان اسد کی مذہبی وابستگی اور جذباتی عقیدت کا خوبصورت اظہار ہے۔ شاعر نے امام حسین کی عظمت، قربانی اور دینِ اسلام کے لیے دی گئی لازو…

← پچھلا اگلا →
عبدالدیان اسدؔ کی مزید
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہات...
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے ...
”معراج بی“ کی یاد سے کتنی نمی ہے آج بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو بیٹی دکھی ہے آج احباب رشتے دار ہیں ہ...
یاس و حسرت سے ادھر آنکھ تکی جائے گی جس طرف جانِ غزل تیری گلی جائے گی دے کے آواز زمانے کو جو خام...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن