اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
حمد
منتظم عاصیؔ بدھ، 15 اپریل 2026
👁 44 ❤️ 1
خود سے خود کو ہے بنایا
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، اللہ ھو
خلق کا خالق راز ہے خلقت
کن سے عیاں ہے تیری قدرت
خود سے خود کو ہی ملایا، ہاں اوڑھے کملیا کالی، اللہ ھو
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو بنا کر رکھّا تونے
خود کو سکھا کر پکّا تونے
خود کو خود سے ہی نبھایا، اے خود سے خود کے تُو مالی، اللہ ھو
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
عشق تماشہ تیرا کرم ہے
نور سے نوری نورِ حرم ہے
خود کے رنگ سے خود سجایا اے خود پہ خود نگہ ڈالی، اللہ ھو
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
تونے ہی چاہا جانیں تجھ کو
کوئی تو ہو جو مانیں تجھ کو
خود کو خود کا خود بتایا اے میرے خدا تو عالی، اللہ ھو
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
رنگِ کمالی رنگِ جمالی
عاصی لکھّے حمدِ جلالی
خود کو خود صدا لگایا اے عالی والی اے مالی اللہ ھو
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
حمد کیا ہے؟

حمد اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف میں لکھی جانے والی شاعری ہے۔ اردو ادب میں حمد کا ایک معزز مقام ہے۔

منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن