حمد
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے
عبدالدیان اسدؔ
جمعہ، 15 مئی 2026
👁 139
❤️ 5
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے
چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے
تمام بینا تو دیکھتے ہیں مگر یہ قدرت ہے تیری مولا
وہ جن کے ماتھے پہ تیرگی ہے انہیں بھی دنیا دکھا رہا ہے
کسی کو سیراب کر رہا ہے تو جلتے صحرا کی آندھیوں میں
کسی کو دریا کی اٹھتی موجوں میں تو ہی پیاسا ڈوبا رہا ہے
عظیم قدرت ہے تیری مولا کہیں گلستاں کہیں پہ صحرا
کہیں پہ لاوا کہیں پہ چشمہ کہیں پہ فصلیں اگا رہا ہے
یہ آسماں پہ تمام تارے تری ہی قدرت کے ہیں نظارے
تو ریگزاروں میں پتھروں پہ حسین گل بھی کھلا رہا ہے
یہ چاند تاروں کا کہکشاؤں کا رات ہوتے ہی کوئی منظر
پہاڑ دریا ندی سمندر شجر حجر کو بتا رہا ہے
نصیب میرا کہ کہہ رہے ہیں یہ سننے والے تمام سن کر
یہ حمد تیری ہے میرے مولا اسد جو کلمہ سنا رہا ہے
📖 خلاصہ
یہ حمدیہ کلام عبدالدیان اسد کی فکری وسعت، روحانی احساس اور قدرتِ الٰہی پر گہرے یقین کی خوبصورت ترجمانی کرتا ہے۔ شاعر نے کائنات کے مختلف مناظر—صحرا، دریا، گلستاں، آتش، چشمہ اور آسمان—کو ایک ہی خالق کی قدرت کے مظاہر کے طور پر پیش کیا ہے۔ ہر شعر میں اللہ کی حکمت، تخلیق اور نظامِ فطرت کی ہم آہنگی کو علامتی انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ “کہیں گلستاں کہیں صحرا”، “کہیں لاوا کہیں چشمہ” جیسے مصرعے تضادات کے ذریعے وحدتِ قدرت کو واضح کرتے ہیں۔ شاعر کا انداز عاجزی، عقیدت اور حیرت سے بھرپور ہے، جو قاری کے دل می
#Abdul Dayan Asad
#عبدالدیان اسد
#Hamd Urdu Poetry
#Islamic Urdu Poetry
#Praise of Allah Poetry
#Spiritual Urdu Shayari
#Urdu Adab
#Deep Urdu Poetry
#Religious Urdu Poetry
#Nature and God Poetry
#Heart Touching Hamd
#Urdu Literature
#Contemporary Urdu Poet
#Philosophical Urdu Hamd
#Emotional Islamic
عبدالدیان اسدؔ کی مزید
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہاتے رہن...
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے تمام ...
”معراج بی“ کی یاد سے کتنی نمی ہے آج بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو بیٹی دکھی ہے آج احباب رشتے دار ہیں ہمسائے...
یاس و حسرت سے ادھر آنکھ تکی جائے گی جس طرف جانِ غزل تیری گلی جائے گی دے کے آواز زمانے کو جو خاموش ہو...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (1)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
قمرآسیؔ بدھ، 23 ستمبر 2026
ماشاء اللہ ۔۔ سبحان اللہ



