حب الوطنی
ملک کی عزت بچاؤ جشنِ آزادی ہے آج
منتظم عاصیؔ
جمعہ، 1 مئی 2026
👁 41
❤️ 0
ملک کی عزت بچاؤ جشنِ آزادی ہے آج
بھوکے لوگوں کو کھلاؤ جشنِ آزادی ہے آج
نام پر مذہب کے نشتر دے کے بھارت کو بہت
کہہ رہے ہیں بھول جاؤ جشنِ آزادی ہے
اپنی من مانی سے کتنے گھر کئے برباد اور
فیصلہ ہے گھر سجاؤ جشنِ آزادی ہے آج
روند کر بھارت کی عزت نعرہ وندے ماترم
بولتے ہیں تم لگاؤ جشنِ آزادی ہے آج
بیج نفرت کے لگا کر دشمنانِ ملک نے
کر دیا اعلان گاؤ جشنِ آزادی ہے آج
لوٹ کر بھارت لٹیرے ہم سپوتوں سے کہیں
اپنی قربانی دکھاؤ جشنِ آزادی ہے آج
التجا میری ہے عاصی گر وطن سے عشق ہے
بابری مسجد بناؤ جشنِ آزادی ہے آج
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!