حب الوطنی
آؤ آؤ گھر سجاؤ جشنِ آزادی ہے آج
منتظم عاصیؔ
جمعہ، 1 مئی 2026
👁 33
❤️ 2
آؤ آؤ گھر سجاؤ جشنِ آزادی ہے آج
مل کے ساروں گیت گاؤ جشنِ آزادی ہے آج
قمقمے روشن کرو گھر میں جلاؤ تم چراغ
چھت پہ جھنڈا بھی لگاؤ جشنِ آزادی ہے آج
رنج و غم سب بھول جاؤ آج ہے پندرہ اگست
جتنا چاہو مسکراؤ جشنِ آزادی ہے آج
ہندو مسلم سِکھ عیسائی ایک صف میں ہیں کھرے
پھر ترنگے کو اٹھاؤ جشنِ آزادی ہے آج
توڑ کر الفت کے گلشن سے کئی رنگوں کے پھول
سارے بھارت میں بچھاؤ جشنِ آزادی ہے آج
نام پر بھارت کے آؤ ہم عہد مل کر کریں
سونے کی چڑیا بناؤ جشنِ آزادی ہے
یاد قربانی دلاؤ منتظِم اسلاف کی
جتنے سوئے ہیں جگاؤ جشنِ آزادی ہے آج
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!