سلام
منتظم عاصیؔ
پیر، 4 مئی 2026
👁 9
❤️ 1
پریشان آئے ہیں سارے سلام اولیا لے لو
خدا کے آپ ہیں پیارے سلام اولیا لے لو
مہکتے پھول گلشن میں تمہارا ذکر کرتے ہیں
وظیفہ یا علی کرکے نظارے بھی سنورتے ہیں
یہ کہتے ہیں قمر تارے سلام اولیا لے لو
غلام آئے ہیں چوکھٹ پر لئے فریاد کو اپنی
سنانے آپ کو آقا سبھی روداد کو اپنی
یہ بولے اشک کے دھارے سلام اولیا لے لو
ستائے جاتے ہیں ہردم رلائے جاتے ہیں ہردم
تمہارا اک سہارا ہے بھگائے جاتے ہیں ہردم
مصیبت غم کے ہیں مارے سلام اولیا لے لو
ادائیں مصطفیٰ سی ہیں عطائیں مرتضٰی سی ہیں
حیا غوث الوریٰ سی ہے وفائیں کربلا سی ہیں
یہ سن کے آئے بے چارے سلام اولیا لے لو
پھنسے طوفان میں سارے پھنسے ہیں آزمائش میں
بہائیں اشک کے دھارے حزیں دن رات کوشش میں
ادب سے کہتے ہیں ہارے سلام اولیا لے لو
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!