حب الوطنی
میرا بھارت مرا دل مری جان ہے
منتظم عاصیؔ
جمعہ، 1 مئی 2026
👁 35
❤️ 3
میرا بھارت مرا دل مری جان ہے
آن ہے بان ہے اس کی کیا شان ہے
بجتی ہے مندروں میں مَدُھر گھنٹیاں
مسجدوں سے اذانوں کا فیضان ہے
باغِ جنت سی بھارت کی آب و ہوا
جیسے جنت کا کوئی گُلِستان ہے
گنگا جمنا کی لہروں میں سنگیت ہے
لہلہاتا ہوا کھیت مسکان ہے
ہے دسہرا دیوالی سے روشن کبھی
عید روشن ضیا اس کا رمضان ہے
رسم دستور تہذیب و تہوار سے
ساری دنیا میں بھارت کی پہچان ہے
گھر سجاؤ کہ ہے آج پندرہ اگست
آج کا دن شہیدوں کا سمّان ہے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!