اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
عمران طالبٓ جمعہ، 1 مئی 2026
👁 14 ❤️ 1
عشق سے انتقال کر تے ہیں
ہجر کا جو ملال کرتے ہیں
یاد کر کر کے ظلم جبر تیرا
اپنی آنکھوں کو لال کرتے ہیں
اب تو مظلوم بھی تو ظالم سے
روشنی کا خیال کرتے ہیں
تیرے بارے میں میرے ہم ساۓ
بے سبب قیل و قال کرتے ہیں
اب تو الفت کے راستے سارے
سیدھا چلنا محال کرتے ہیں
ہم کے پھولوں سے دوستی کرکے
خود ہی بھوروں سا حال کرتے ہیں
کیسے سمجھاؤں دل کو میں طالب
کیسے شب خوش خِصال کرتے ہیں
← پچھلا اگلا →

✍️ عمران — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں

نام انصاری عمران احمد عبداللہ
قلمی نام عمران طالبٓ
تاریخ پیدائش 12فروری 1998
مقام مالیگاؤں
آبائی وطن مالیگاؤں
شاعری کی ابتدا اپریل 2023
پسندیدہ صنف غزل،نعوت و مناقب
شرفِ تلمذ منتظم عاصی
روزگار اسکول بیگ میکر
تعلیم بارہویں اردو
مشغلہ شاعری

غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

عمران طالبٓ کی مزید
قید جو تھے کبھی بشارت میں ہو رہے ہیں وہ اب حقیقت میں عشق میں کتنے دار پر آۓ درج یہ بھی کرو ر...
عام ہیں قصے زندگانی کے بند اوراق ہیں جوانی کے کوئی سمجھا نہیں نہ سمجھے گا راز ایسے ہیں دارفا...
ایسے بکھری دوات کاغذ پر جیسے تم ہو بذات کاغذ پر آنکھ تیری بنا رہا تھا میں بن گئی کائنات کاغ...
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا آخری راستہ یہی ہے کیا ہجر یادیں ملال تنہائی کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن