اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
عمران طالبٓ جمعرات، 30 اپریل 2026
👁 24 ❤️ 1
عام ہیں قصے زندگانی کے
بند اوراق ہیں جوانی کے
کوئی سمجھا نہیں نہ سمجھے گا
راز ایسے ہیں دارفانی کے
جوہی چمپا گلاب کا کیا ہے
سب ہی شیدا ہیں رات رانی کے
بھیگی پلکوں سے کہہ رہے ہیں جنوں
ہم بھی کردار ہیں کہانی کے
تم کو آتا نہیں جدا کرنا
رنگ اشکوں کے اور پانی کے
تیری باتوں سے ہوگۓ ٹکڑے
عشق و الفت کی راجدھانی کے
تیری فرقت میں اس قدر روۓ
دھل گۓ رنگ بھی نشانی کے
آیا کرنے کہ واسطے طالب
پیش افسانے چشم دانی کے
← پچھلا اگلا →

✍️ عمران — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں

نام انصاری عمران احمد عبداللہ
قلمی نام عمران طالبٓ
تاریخ پیدائش 12فروری 1998
مقام مالیگاؤں
آبائی وطن مالیگاؤں
شاعری کی ابتدا اپریل 2023
پسندیدہ صنف غزل،نعوت و مناقب
شرفِ تلمذ منتظم عاصی
روزگار اسکول بیگ میکر
تعلیم بارہویں اردو
مشغلہ شاعری

غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

عمران طالبٓ کی مزید
قید جو تھے کبھی بشارت میں ہو رہے ہیں وہ اب حقیقت میں عشق میں کتنے دار پر آۓ درج یہ بھی کرو ر...
ایسے بکھری دوات کاغذ پر جیسے تم ہو بذات کاغذ پر آنکھ تیری بنا رہا تھا میں بن گئی کائنات کاغ...
عشق سے انتقال کر تے ہیں ہجر کا جو ملال کرتے ہیں یاد کر کر کے ظلم جبر تیرا اپنی آنکھوں کو لال...
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا آخری راستہ یہی ہے کیا ہجر یادیں ملال تنہائی کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن