غزل
عمران طالبٓ
جمعرات، 30 اپریل 2026
👁 33
❤️ 1
قید جو تھے کبھی بشارت میں
ہو رہے ہیں وہ اب حقیقت میں
عشق میں کتنے دار پر آۓ
درج یہ بھی کرو روایت میں
حال کیا ہوگا اب خدا جانے
آ گیا ہوں تری حراست میں
دیکھ کر چہرہ تیرا لگتا ہے
آرہا ہے مزہ شرارت میں
تو ابھی آیا ہے سرِ مقتل
میں تو اوّل سے ہوں حمایت میں
چھوڑ جانے کے بعد اب تیری
زندگی ہے نہ عیش عشرت میں
✍️ عمران — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں
نام انصاری عمران احمد عبداللہ
قلمی نام عمران طالبٓ
تاریخ پیدائش 12فروری 1998
مقام مالیگاؤں
آبائی وطن مالیگاؤں
شاعری کی ابتدا اپریل 2023
پسندیدہ صنف غزل،نعوت و مناقب
شرفِ تلمذ منتظم عاصی
روزگار اسکول بیگ میکر
تعلیم بارہویں اردو
مشغلہ شاعری
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
عمران طالبٓ کی مزید
عام ہیں قصے زندگانی کے
بند اوراق ہیں جوانی کے
کوئی سمجھا نہیں نہ سمجھے گا
راز ایسے ہیں دارفا...
ایسے بکھری دوات کاغذ پر
جیسے تم ہو بذات کاغذ پر
آنکھ تیری بنا رہا تھا میں
بن گئی کائنات کاغ...
عشق سے انتقال کر تے ہیں
ہجر کا جو ملال کرتے ہیں
یاد کر کر کے ظلم جبر تیرا
اپنی آنکھوں کو لال...
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا
آخری راستہ یہی ہے کیا
ہجر یادیں ملال تنہائی
کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا ...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!