غزل
سنگ ریزوں پہ کَشاں لائے ہوئے لوگ ہیں ہم
Mohammad Muntazim Mohammad Shaban Ansari
پیر، 27 اپریل 2026
👁 34
❤️ 1
گُل سے کانٹوں سی چبھن پائے ہوئے لوگ ہیں ہم
سنگ ریزوں پہ کَشاں لائے ہوئے لوگ ہیں ہم
کلمۂ حق کی ضیافت سے زمیں کے سر پر
بن کے خورشید و قمر چھائے ہوئے لوگ ہیں ہم
ذائقہ ہجر کا چکھنے کے لئے جانِ غزل
چھوڑ کر جاہ و حشم آئے ہوئے لوگ ہیں ہم
اتنی آسانی سے جذبات نہ ہوں گے مجروح
غم کی آغوش میں بہلائے ہوئے لوگ ہیں ہم
ہر سیاست کو سمجھ لیں گے یہ ممکن ہی نہیں
سچ کی دہلیز پہ جھٹلائے ہوئے لوگ ہیں ہم
دینِ اسلام کو تلوار سے منسوب نہ کر
اپنے کردار سے پھیلائے ہوئے لوگ ہیں ہم
اُن کو اسلاف کے دو چار سنا آ قصے
جو سمجھتے ہیں کہ گھبرائے ہوئے لوگ ہیں ہم
وصل کے سائے سے آرام میسر ہوگا
ہجر کی دھوپ میں جھلسائے ہوئے لوگ ہیں ہم
وقت حالات سے ہی پائیں گے جینے کا ہنر
وقت حالات کے بھٹکائے ہوئے لوگ ہیں ہم
✍️ Mohammad Muntazim Mohammad Shaban Ansari — Short Introduction
📍 Malegaon, Maharashtra, india
## Shakhsiyat, Adabi Safar aur Shayari Khidmaat
Muntazim Aasi ka shumaar un ahl-e-qalam mein hota hai jinhon ne sher-o-adab ki duniya mein kisi baqaida adabi idare ya rasmi tarbiyati silsile ke sahare ke bajaye apne shauq, mutalea, musalsal mashq, asatiza ki rehnumai aur ghair mamooli junoon-e-sukhan ke zariye apna raasta banaya. Unka adabi safar mahaz shayari tak mehdood nahin balki yeh ek aise …
غزل What is it?
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
More by Mohammad Muntazim Mohammad Shaban Ansari
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




No comments yet — be the first!