نظم
منتظم عاصیؔ
پیر، 27 اپریل 2026
👁 9
❤️ 1
دیکھ رہا ہوں آج کل تو مکھڑی مکھڑی رہتی ہے
کیوں کر میری جان تو اکھڑی اکھڑی رہتی ہے
ناز و نزاکت نکھرے تیرے، جان اٹھاؤں گا
جب جب روٹھے گی مجھ سے، تجھ کو میں مناؤں گا
تیرے سرخ ہونٹوں پر، آنکھوں کے ان کاجل پر
شمس ستارے چاند نچھاور، کردوں گا میں منظر
مورنی جیسی چال ہے تیری، کوئل جیسے بول
دل کے فلک پر چھائی گھٹائیں زلفوں کو مت کھول
جھمکا کنگنا نتھنی چوڑی کرتی ہے گھائل
گجرا تیرا پاس بلائے، نیند اڑائے پائل
دنیا کی میں ساری خوشیاں تجھ کو لا کر دوں گا
آنکھوں میں بسا کر رکھّوں گا تجھے دل میں چھپا کر رکھّوں گا
رنگ برنگے پھول بچھاؤں گا میں، تیری راہوں میں
جانِ من اے جانِ تمنّا آجا میری بانہوں میں
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
نظم کیا ہے؟
نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!