غزل
منتظم عاصیؔ
پیر، 27 اپریل 2026
👁 8
❤️ 1
وصل احساس فراق آہ و بُکا کچھ بھی نہیں
عشق کی راہ میں لذت کے سوا کچھ بھی نہیں
چھل کپٹ بھید بھرم جھوٹ کے جھانسے میں نہ آ
"اس تعلق میں اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں"
تیرے دیدار کے طالب کے لئے جانِ غزل
زندگی کچھ بھی نہیں اور قضا کچھ بھی نہیں
سچ تو یہ ہے کہ ترے سرخ لبوں کے آگے
پنکھڑی پھول کی اور رنگِ حنا کچھ بھی نہیں
تیری سانسوں کے مقابل ترے رخسار کے رُو
شام کی سرخ قبا بادِ صبا کچھ بھی نہیں
زلفِ پُر پیچ، تری آنکھوں کے کاجل کی قسم
پھیل جائے تو یہ گھنگھور گھٹا کچھ بھی نہیں
کھنکھناتے ہوئے کنگن، تری پائل کی چھنک
ان کے نزدیک ہواؤں کی ادا کچھ بھی نہیں
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!