اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
حمد

تیرے قبضے میں ساری قدرت ہے

ہاشم اتوار، 26 اپریل 2026
👁 40 ❤️ 1
بس تری ذات شانِ برکت ہے
تیرے قبضے میں ساری قدرت ہے
تیری تخلیق لاشریکَ لہٗ
تیری رحمت سے محوِ رحمت ہے
لم یزل تیرا ذکر ہے لب پر
تونے بخشی مجھے ہدایت ہے
سورہ اخلاص کہہ رہی ہے! تری
وحدہٗ لا شریک حرمت ہے
لم یلد تو، تو ہی ولم یُلد
تو ہی کفوً احد کی زینت ہے
دینے والا ہے تو ہی ذلت کا
تیرے قبضے میں شرفِ عزت ہے
ایک کُن سے جو فیکون ہوا
کتنا اعلی نظامِ خلقت ہے
تھامے رہتے ہیں دامنِ تقویٰ
"جن کو اللہ سے محبت ہے"
حمد ہاشمؔ کی قادرِ مطلق
باعثِ عفو ہے شفاعت ہے
← Previous Next →
More by ہاشم
ذکرِ صلّیِ اعلیٰ مصطفیٰ مصطفیٰؐ دردِ دل کی دوا مصطفیٰ مصطفیٰؐ دھیرے دھیرے سے آنکھوں کو کھولے علیؑ کہ...
راہِ الفت میں یوں نکلتا ہوں روز بنتا ہوں اور بکھرتا ہوں حادثے مجھ سے دور رہتے ہیں لےکے ماں کی دعا نک...
ربِ حق ہوتے ہوئے، میں نہ تَو، تُو دیکھا ہے ہم کے احساس کو خود کرتے وضو دیکھا ہے کہیں کٹتا ہوا الفت ک...
گزری راتوں کے آؤ خواب لکھیں "اک غزل ہم بھی کامیاب لکھیں" ایسا کوئی نہیں ہے محفل میں جس کو ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online