طنز و مزاح
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 94
❤️ 1
کبھی آلو مٹر گوبھی کلنگر بھیج دیتا ہے
عجب عاشق ہے تحفے میں ٹماٹر بھیج دیتا ہے
مرا باورچی بریانی پلاؤ دالچہ رکھ کر
ٹِفن میں صرف روٹی اور کچومر بھیج دیتا ہے
اسے میں روز کہتا ہوں کہ شلجم بھیجنا لیکن
وہ سبزی والا پاگل ہے چُقَندر بھیج دیتا ہے
بناؤں بھی تو کیسے کس طرح میں کس قدر حلوہ
پڑوسی ڈھیر سارا روز گاجر بھیج دیتا ہے
زبردستی جگا کر نیند سے دو گھنٹہ پہلے ہی
مرا نوکر مجھے سنڈے کو دفتر بھیج دیتا ہے
بہت مشکل سے میکے چھوڑ کر آتا ہوں بیگم کو
مرا سسرا اسے فوراً مرے گھر بھیج دیتا ہے
کبوتر جب لئے پیغام اس کے پاس جاتا ہے
مرا محبوب اسے واپس پکا کر بھیج دیتا ہے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!