غزل
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 10
❤️ 0
بن جائے گا یقین ہے گھر، گھر کے برابر
مرشد کے در کی خاک ہے زر زر کے برابر
مشرق میں مغربین میں چرچا اِنہیں کا ہے
دیتے ہیں سب کو جام یہ بھر بھر کے برابر
گِرجا کلیسا کعبے میں موجود ہے لیکن
کوئی بھی ہے نہیں ترے در در کے برابر
رکھّا ہوا ہے پیر کے قدموں میں ہمارا
کیسے بلند ہو کوئی سر، سر کے برابر
مجذوب غوث پیر قلندر نے بتایا
مرشد کے در کا ذرّہ ہے مَرمَر کے برابر
شاہ و گدا فقیر ہیں منگتوں کی صفوں میں
تقسیم کر رہے ہیں یہ کر کر کے برابر
گلشن میں پھول خوشبو کلی بول رہے ہے
اِن کے چمن کے کانٹے شجَر جَر کے برابر
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!