غزل
اپنی انا کو بیچ کے غمگین ہوگیا
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 37
❤️ 0
اپنی انا کو بیچ کے غمگین ہوگیا
اک شخص جو امیر تھا مسکین ہوگیا
سوتے رہے سکون سے ہمسائے بے خبر
اور میں فقیر لائقِ تحسین ہوگیا
اعزازِ گفتگو ہے، یا صحبت کا ہے کمال
باتوں کے ساتھ شعر بھی دو تین ہوگیا
تم نے کہا کہ ہاں کہو میں نے کہا نہیں
مصرع نیا ملا نہیں تضمین ہوگیا
دنیا کو چھل کپٹ کے اندھیرے میں دیکھ کر
میرا خیال مجھ میں ہی تدفین ہوگیا
جا کر کہیں لگائیے احساس کی دکان
اب ہم سے عین و قاف جدا شین ہوگیا
ڈی پی پہ اپنی سب نے اسے ہی لگا لیا
غلطی سے ایک شعر جو تزئین ہوگیا
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!