اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
ولی دکنی پیر، 8 جون 2026
👁 6 ❤️ 0
جب صنم کو خیالِ باغ ہوا
طالبِ نشّۂ فراغ ہوا
فوجِ عشاق دیکھ ہر جانب
نازنیں صاحبِ دماغ ہوا
رشک سے تجھ لباں کی سرخی پر
جگرِ لالہ داغ داغ ہوا
دلِ عشاق کیوں نہ ہو روشن
جب خیالِ صنم چراغ ہوا
اے ولی گل بدن کو باغ میں دیکھ
دلِ صد چاک باغ باغ ہوا
صحنِ گلشن میں جب خرام کیا
سرو آزاد کو غلام کیا
کاملیت کا تجھ کو تھا دعویٰ
حق نے دعویٰ ترا تمام کیا
غمزۂ شوخ نے بہ نیم نگاہ
کام عشاق کا تمام کیا
تجھ دہن نے کہ میم معنی ہے
دلِ سیماب میں مقام کیا
تا کہے خلق تجھ کو ماہِ تمام
زلف تیری کو حق نے لام کیا
گل رخاں خوف سے ہوئے یکسو
تجھ نگہ نے جب اہتمام کیا
تام تیرا ولیؔ نے اے اکمل
شوق سے ورد صبح و شام کیا
📖 خلاصہ

ولی دکنی کی اس غزل میں محبوب کے حسن و جمال کو مرکزِ کائنات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ شاعر بیان کرتا ہے کہ جب محبوب باغ کی سیر کو نکلتا ہے تو ہر طرف عشق کا شور برپا ہو جاتا ہے۔ اس کے لبوں کی سرخی، نگاہ…

← پچھلا اگلا →

✍️ ولی دکنی — مختصر تعارف

ولی دکنی
📍 اورنگ آباد، مہاراشٹر، ہندوستان

ولی دکنی: اردو غزل کے اولین معمار
اردو شاعری کی تاریخ میں چند نام ایسے ہیں جنہوں نے محض شعر نہیں کہے بلکہ ایک پورے ادبی عہد کی بنیاد رکھی۔ ولی دکنی انہی عظیم شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں بجا طور پر اردو غزل کا اولین معمار، اردو شاعری کا پیش رو اور ریختہ کا سب سے مؤثر نمائندہ شاعر کہا جاتا ہے۔ اگرچہ ان سے پہلے بھی ہندوی اور ریختہ میں شاعری کی مثالیں ملتی ہیں، لیکن اردو غزل کو ایک باقاعدہ ادبی ش …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

ولی دکنی کی مزید
کیا تجھ عشق نے ظالم خراب آہستہ آہستہ کہ آتش گل کوں کرتی ہے گلاب آہستہ آہستہ وفاداری نے داہر کی ب...
پی کے ہوتے نہ کر توں مہ کی ثنا معتبر نہیں ہے حسن دور نما باعث نشہ دو بالا ہے حسن صورت کے ساتھ ح...
موسیٰ اگر جو دیکھے تجھ نور کا تماشا اس کوں پہاڑ ہووے پھر طور کا تماشا اے رشک باغ جنت! تجھ پر نظر...
مژہ بتاں کی ہیں تجھ غم میں خواب مخمل سرخ لگ ہے ترک کے ٹپکے کوں یا مسلسل سرخ کتاب عشق پہ شنگرف اش...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن