اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے | اقبال غزل

محمد اقبال پیر، 8 جون 2026
👁 37 ❤️ 0
مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھي چھوڑ دے
نظارے کي ہوس ہو تو ليلي بھي چھوڑ دے
واعظ! کمال ترک سے ملتي ہے ياں مراد
دنيا جو چھوڑ دي ہے تو عقبي بھي چھوڑ دے
تقليد کي روش سے تو بہتر ہے خودکشي
رستہ بھي ڈھونڈ ، خضر کا سودا بھي چھوڑ دے
مانند خامہ تيري زباں پر ہے حرف غير
بيگانہ شے پہ نازش بے جا بھي چھوڑ دے
لطف کلام کيا جو نہ ہو دل ميں درد عشق
بسمل نہيں ہے تو تو تڑپنا بھي چھوڑ دے
شبنم کي طرح پھولوں پہ رو ، اور چمن سے چل
اس باغ ميں قيام کا سودا بھي چھوڑ دے
ہے عاشقي ميں رسم الگ سب سے بيٹھنا
بت خانہ بھي ، حرم بھي ، کليسا بھي چھوڑ دے
سوداگري نہيں ، يہ عبادت خدا کي ہے
اے بے خبر! جزا کي تمنا بھي چھوڑ دے
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل
ليکن کبھي کبھي اسے تنہا بھي چھوڑ دے
جينا وہ کيا جو ہو نفس غير پر مدار
شہرت کي زندگي کا بھروسا بھي چھوڑ دے
شوخي سي ہے سوال مکرر ميں اے کليم!
شرط رضا يہ ہے کہ تقاضا بھي چھوڑ دے
واعظ ثبوت لائے جو مے کے جواز ميں
اقبال کو يہ ضد ہے کہ پينا بھي چھوڑ دے
📖 Summary

اقبال اس غزل میں جمود توڑ کر نئی راہوں کی تلاش کی دعوت دیتے ہیں۔

← Previous Next →

✍️ محمد اقبال — Short Introduction

محمد اقبال
📍 سیالکوٹ (موجودہ پاکستان)

علامہ محمد اقبالؔ اردو اور فارسی ادب کے عظیم شاعر، مفکر، فلسفی اور برصغیر کے ممتاز دانشور تھے۔ آپ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں آپ کو معروف مستشرق اور استاد سر تھامس آرنلڈ کی سرپرستی میسر آئی۔ مزید تعلیم کے لیے یورپ گئے، کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی، میونخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری …

Read more ←
غزل What is it?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

More by محمد اقبال
کبھی جو آوارۂ جنوں تھے وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خار زار ہوگا سنا دی...
حصہ اول: ابتدائی نظمیں ہمالہ ایک آرزو پرندے کی فریاد ترانۂ ہندی نیا شوالہ تصویرِ درد نانک وطنیت صدا...
ضربِ کلیم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؔ کا شہرۂ آفاق شعری مجموعہ ہے جسے اقبالؔ نے "اعلانِ جنگ بر...
بالِ جبریل علامہ محمد اقبالؒ کا ایک اہم شعری مجموعہ ہے جو 1935ء میں شائع ہوا۔ یہ کتاب اقبال کے فکری ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online