غزل
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 10
❤️ 0
گلشنِ محبت کی سادگی نے مارا ہے
پھول نے دئے نشتر اور کلی نے مارا ہے
موت سے کروں شکوہ کیا کوئی کہ خود مجھ کو
روز تھوڑا تھوڑا سا زندگی نے مارا ہے
بند کر کے رکھ لو تم اپنی یادوں کے جگنو
کتنے اہلِ فرقت کو روشنی مارا ہے
قربِ شمع لاشوں کو دیکھ کر یہ لگتا ہے
انسیت محبت نے عاشقی نے مارا ہے
ہم نے اوڑھ رکھی ہے اضطرابی کی چادر
جس کو ہم ترستے تھے اس خوشی نے مارا ہے
چھپ چھپا کے دنیا سے اشک کیوں بہاتے ہو
دل کسی نے توڑا ہے یا کسی نے مارا ہے
خواہشوں کی زنجیریں پڑ گئی ہیں پیروں میں
خوشیوں کے شبستاں میں بے بسی نے مارا ہے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!