نظم
محمد اقبال
پیر، 8 جون 2026
👁 7
❤️ 0
چمک اٹھا جو ستارہ ترے مقدر کا
حبش سے تجھ کو اٹھا کر حجاز ميں لايا
ہوئي اسي سے ترے غم کدے کي آبادي
تري غلامي کے صدقے ہزار آزادي
وہ آستاں نہ چھٹا تجھ سے ايک دم کے ليے
کسي کے شوق ميں تو نے مزے ستم کے ليے
جفا جو عشق ميں ہوتي ہے وہ جفا ہي نہيں
ستم نہ ہو تو محبت ميں کچھ مزا ہي نہيں
نظر تھي صورت سلماں ادا شناس تري
شراب ديد سے بڑھتي تھي اور پياس تري
تجھے نظارے کا مثل کليم سودا تھا
اويس طاقت ديدار کو ترستا تھا
مدينہ تيري نگاہوں کا نور تھا گويا
ترے ليے تو يہ صحرا ہي طور تھا گويا
تري نظر کو رہي ديد ميں بھي حسرت ديد
خنک دلے کہ تپيد و دمے نيا سائيد
گري وہ برق تري جان ناشکيبا پر
کہ خندہ زن تري ظلمت تھي دست موسي پر
تپش ز شعلہ گر فتند و بر دل تو زدند
چہ برق جلوہ بخاشاک حاصل تو زدند
ادائے ديد سراپا نياز تھي تيري
کسي کو ديکھتے رہنا نماز تھي تيري
اذاں ازل سے ترے عشق کا ترانہ بني
نماز اس کے نظارے کا اک بہانہ بني
خوشا وہ وقت کہ يثرب مقام تھا اس کا
خوشا وہ دور کہ ديدار عام تھا اس کا
📖 خلاصہ
اقبال نے اس نظم میں حضرت بلالؓ کے کردار کو اسلامی اخوت، ایمان اور حریت کی علامت کے طور پر پیش کیا ہے۔
✍️ محمد اقبال — مختصر تعارف
📍 سیالکوٹ (موجودہ پاکستان)
علامہ محمد اقبالؔ اردو اور فارسی ادب کے عظیم شاعر، مفکر، فلسفی اور برصغیر کے ممتاز دانشور تھے۔ آپ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں آپ کو معروف مستشرق اور استاد سر تھامس آرنلڈ کی سرپرستی میسر آئی۔ مزید تعلیم کے لیے یورپ گئے، کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی، میونخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری …
مزید پڑھیں ←
نظم کیا ہے؟
نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
محمد اقبال کی مزید
کبھی جو آوارۂ جنوں تھے وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے
برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خار زار ہوگا
سن...
حصہ اول: ابتدائی نظمیں
ہمالہ
ایک آرزو
پرندے کی فریاد
ترانۂ ہندی
نیا شوالہ
تصویرِ درد
نانک
و...
ضربِ کلیم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؔ کا شہرۂ آفاق شعری مجموعہ ہے جسے اقبالؔ نے "اعلانِ جنگ بر...
بالِ جبریل علامہ محمد اقبالؒ کا ایک اہم شعری مجموعہ ہے جو 1935ء میں شائع ہوا۔ یہ کتاب اقبال کے فکری ...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!