حمد
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 14
❤️ 1
کیا پتا کیا رموزِ خلقت ہے
تو ہی جانے تری مشیت ہے
چل رہا ہے نظام دنیا کا
تیری حکمت ہے تیری قدرت ہے
دونو عالم کے خالق و مالک
اک تو ہی لائقِ عبادت ہے
لا اِلہٰ کے پڑھنے والوں پر
تیری رحمت تھی تیری رحمت ہے
وہی بنتے ہیں سرمد و منصور
”جن کو اللہ سے محبت ہے“
ذکر کرتے ہیں بحر و بر تیرا
یعنی ہر چیز زیرِ طاعت ہے
تو بڑا مہرباں رحیم ہے تو
بخش دینے کی تیری عادت ہے
حمد لکھنی مجھے نہیں آتی
جو بھی لکھّی تری عنایت ہے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
حمد کیا ہے؟
حمد اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف میں لکھی جانے والی شاعری ہے۔ اردو ادب میں حمد کا ایک معزز مقام ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!