غزل
زخم پر ڈال کر چٹکیوں سے نمک
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 32
❤️ 0
زخم پر ڈال کر چٹکیوں سے نمک چینخنے پر مرے مسکراتے رہے
تم بنا کر چراغ اپنی دہلیز کا میرے دل کو جلاتے بجھاتے رہے
سوختہ بخت تصویر کے روبرو اپنے دل میں لئے دید کی آرزو
نوچ کر زخم ہاتھوں سے اپنے صنم اشک کے ساتھ خوں بھی بہاتے رہے
ہوش اتنا نہیں شمس کب گھر گیا کب ستارے گئے چاند کب گھر گیا
چڑھ کے دار و رسن پر تمہارے لئے ہم سے مجنون وعدہ نبھاتے رہے
اک فقط ظلم کے ہی نہیں جانِ من تیری مسکان اور شوخ اداؤں کے بھی
آسماں چاند سورج ستاروں زمیں دشت صحرا کو قصے سناتے رہے
دل جلے دل شکستہ نکارے ہوئے غم کے مارے ہوئے اور ہارے ہوئے
تیری مدمست آنکھوں سے جانِ غزل رات بھر جام پیتے پلاتے رہے
آنکھ ملتے ہی وارے نیارے ہوئے ہم تمہارے ہوئے تم ہمارے ہوئے
بھول کر سارے شکوے گلے درد و غم محوِ رقصاں ترے ناز اٹھاتے رہے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!