اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

نرم و نازک ہو مخملی ہو تم

ثمامہ اقبال بدھ، 3 جون 2026
👁 55 ❤️ 0
نرم و نازک ہو مخملی ہو تم
کس پرِستان کی پری ہو تم
آئینہ ہے تمہارا دل جاناں
"کس نے تم سے کہا بُری ہو تم"
نظم ہو، گیت ہو، قصیدہ ہو
تم رُباعی ہو شاعری ہو تم
نرگس و سَوسَن و گلِ لالہ
گلِ داؤدی، کاسنی ہو تم
تم سے وابستہ زندگی ہے مری
دل کی ملکہ جو بن گئی ہو تم
تم ہو ممتاز میں ہوں شاہ جہاں
میں تمہارا ہوں اور مری ہو تم
یہ تو اقبالؔ کا مقدر ہے
اُس کے آنگن کی چاندنی ہو تم
📖 Summary

ثمامہ اقبالؔ مئوی کی یہ خوبصورت رومانوی غزل محبوب کی سراپائی، عشق کی شدت اور جذباتی وابستگی کو شاعرانہ انداز میں پیش کرتی ہے۔ ہر شعر محبت اور حسن کے دلکش استعاروں سے مزین ہے۔
یہ غزل محبت، عقیدت اور محبوب کی سراپائی سے بھرپور ایک رومانوی تخلیق ہے۔ شاعر محبوب کو نازک، حسین اور پُرکشش الفاظ میں بیان کرتا ہے اور اسے شاعری، حسن اور فطرت کی علامتوں سے جوڑ دیتا ہے۔ کہیں وہ اسے پریوں کی دنیا کی مخلوق قرار دیتا ہے، کہیں نظم و نثر اور ادب کی خوبصورتی سے تشبیہ دیتا ہے۔ غزل میں محبوب کے ساتھ جذباتی وابستگی

← Previous Next →

✍️ ثمامہ اقبال — Short Introduction

ثمامہ اقبال
📍 مئو ناتھ بھنجن،اترپردیس،ہندوستان

ثمامہ اقبالؔ اردو ادب کے اُن نوخیز اور باصلاحیت شعرا میں سے ہیں جو اپنے جذبات، مشاہدات اور فکری احساسات کو شعری قالب میں ڈھالنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ آپ کا قلمی نام اقبالؔ ہے، جس کے ذریعے آپ ادبی حلقوں میں اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔
آپ کی ولادت 20 جون 2000ء کو مئو ناتھ بھنجن، اتر پردیش (U.P) میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اور ادبی شعور کی نشوونما اسی علمی و تہذیبی ماحول میں ہوئی جس نے آپ کے اندر شعر و سخن …

Read more ←
غزل What is it?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

More by ثمامہ اقبال
مرا یہ جسم تو خالی گلاس ہے گویا کہ میرا دل تو حسینوں کے پاس ہے گویا مری شَبیہ نمایاں ہے میرے شعروں س...
قدم قدم پہ حوادث ہیں سر اُٹھائے ہوئے "زمانہ ہو گیا آنکھوں کو مُسکرائے ہوئے" ہماری آنکھ سے ...
رنج مٹ جائے صنم، دور مرا غم ہو جائے اک نظر تیری مرے زخم کا مرہم ہو جائے سوکھ جائیں گے مری شوخ تمنا ک...
داستاں میری محبت کی مُکمّل کردو اپنا دیوانہ بنا کر مجھے پاگل کردو میرے بھی جسم سے خوشبوئے وفا اُٹھے ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online