اشتہار
اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل

میرے مجروح خیالات کو صندل کر دو | منتظم عاصیؔ کی غزل

منتظم عاصیؔ منگل، 2 جون 2026
👁 118 ❤️ 2
میرے مجروح خیالات کو صندل کر دو
”چھت پہ آجاؤ مرا شعر مکمل کر دو“
سامنے آ کے حریفانِ محبت کو صنم
شوخ ادا، عشق و وفا حسن کا قائل کر دو
ایک ٹوٹی ہوئی یہ چھت سی ٹپکتی آنکھیں
پونچھ کر پلّو سے بیمار کی جل تھل کر دو
قبر کی مٹی پہ اشکوں کے گرا کر قطرے
اپنے مرحوم کی تعزیر کو افضل کر دو
تخت اور تاج جو چاہو تو خوشی سے دے دوں
نذر مجھ کو مرے محبوب کی پائل کر دو
روز دیتے ہو نیا زخم برا لگتا ہے
زخم دینے کا یہ معمول مسلسل کر دو
اک نظر دیکھ کے کھو بیٹھا ہوں میں حوس و ہواس
کون کہتا ہے مجھے عشق میں پاگل کر دو
📖 خلاصہ

منتظم عاصیؔ کی دل نشین غزل "میرے مجروح خیالات کو صندل کر دو" عشق، وفا، جدائی، یادِ محبوب اور جذباتی کیفیات کی عکاس ہے۔ اس غزل میں شاعر نے محبت کے درد، آرزو اور قلبی احساسات کو نہایت خوبصورتی سے شعری پیکر میں ڈھالا ہے۔
یہ غزل محبت کے گہرے جذبات، محبوب کی یاد، عشق کی بے قراری اور دل کی کیفیات کا حسین اظہار ہے۔ شاعر اپنے محبوب سے قربت، توجہ اور محبت کی تمنا کرتا ہے جبکہ عشق کے زخموں کو بھی خوش دلی سے قبول کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اشعار میں رومانویت، درد اور جذباتی سچائی نمایاں ہے۔

← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن