اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

اپنی یادوں سے ہی مٹا دیں گے

علیم طاہر منگل، 2 جون 2026
👁 32 ❤️ 0
اپنی یادوں سے ہی مٹا دیں گے
اور کتنی اسے سزا دیں گے
طے کیا ہے ہوا کے جھونکوں نے
دیپ جلتے ہیں جو بجھا دیں گے
حسن والے نظر سے چھوتے ہی
آگ پانی میں بھی لگا دیں گے
دل سے چاہو تو ہم دکھائی دیں
سارے پردوں کو ہی ہٹا دیں گے
سر جھکانا نہیں ہے فطرت میں
سچ کی خاطر تو سر کٹا دیں گے
وہ بھی پتھر تراش کر اک دن
ہاتھ میں اک خدا تھما دیں گے
ان کی خوش فہمیاں مٹائیں گے
ہم بھی کیا ہیں انہیں بتا دیں گے
ریل آگے بڑھے گی اور طاہر
ہاتھ اٹھا کر فقط ہلا دیں گے
📖 Summary

علیم طاہر کی یہ فکر انگیز غزل خودداری، سچائی، محبت، انسانی وقار اور عزم و استقلال کے موضوعات کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کرتی ہے۔ شاعر نے زندگی کے مختلف رویوں، انسان کی باطنی قوت اور حق گوئی کے جذبے کو خوبصورت شعری پیکروں میں ڈھالا ہے۔
یہ غزل انسانی کردار، خود اعتمادی اور حق کے لیے قربانی کے جذبے کی ترجمان ہے۔ علیم طاہر نے محبت کی لطافت، حقیقت پسندی، خود شناسی اور سماجی رویوں کو سادہ مگر مؤثر اسلوب میں بیان کیا ہے۔ غزل کا ہر شعر ایک الگ فکری جہت رکھتا ہے اور قاری کو زندگی، تعلقات اور اصولوں کے

← Previous Next →

✍️ علیم طاہر — Short Introduction

📍 مالیگاؤں

علیم طاہر _شاعر و ادیب

غزل What is it?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

More by علیم طاہر
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد دھڑکن‌دھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس مجھ کو تیرے سنگ چلائے جانے ک...
ڈراما نگار: علیم طاہر کردار: بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ) سلمان (بابا جان کا پوتا، 20 سالہ...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ تحریر (رائٹر) : علیم طاہر کردار: رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے دل می...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online