اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
شاہد وصیؔ اتوار، 24 مئی 2026
👁 11 ❤️ 1
سمٹا ہوا ہوں سرد ہوا کے بغیر بھی
ہے جسم تار تار سزا کے بغیر بھی
فاقہ کشی کو اپنی قناعت پہ چھوڑ دے
بھر جائےگا یہ زخم دوا کے بغیر بھی
بکھری ہوئی یہ زلفِ گرہ گیر دیکھیئے
چھائی ہوئی گھٹا ہے گھٹا کے بغیر بھی
وہ دیر ہو، حرم ہو، کلیسہ ہو یا کنشت
مذہب ہے کیا کسی کا خدا کے بغیر بھی
جاڑے کی سرد رات میں سوتا ہے بےلحاف
وہ رندِ عود دیکھ ردا کی بغیر بھی
تو نغمہِ رحیل ہے، باگِ جرس بھی تو
چل تھوڑی دیر راہ نما کے بغیر بھی
کیسا یہ وقت آن پڑا ہے کہ آدمی
معتوب ہو رہا ہے خطا کے بغیر بھی
اسباب زندگی کے مہیا نہیں مگر
میں سانس لے رہا ہوں ہوا کے بغیر بھی
ان کو کسی سنگار کی حاجت نہیں وصی
وہ ہاتھ خوش نما ہے حنا کے بغیر بھی
📖 خلاصہ

یہ گہری فکری اور علامتی غزل شاہد وصی کے شعری کمال اور داخلی کرب کی عمدہ مثال ہے۔ شاعر نے اس کلام میں محرومی، صبر، خودداری اور انسانی وجود کی پیچیدگیوں کو نہایت بلیغ انداز میں پیش کیا ہے۔ ابتدائی اش…

← پچھلا اگلا →

✍️ شاہد وصیؔ — مختصر تعارف

شاہد وصیؔ
📍 مئو ناتھ بھنجن، اتر پردیش ، ہندوستان

محمد شاہد (وصیؔ) اردو زبان و ادب سے وابستہ اُن شعرا میں سے ہیں جنہوں نے اپنے جذبات، مشاہدات اور فکری تجربات کو شعری اظہار کا ذریعہ بنایا ہے۔ آپ 15 جولائی 1990ء کو مئو ناتھ بھنجن، اتر پردیش (بھارت) میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی عمر ہی سے آپ کے اندر ادب سے گہرا شغف پیدا ہوا، جس میں ماحول، مطالعہ اور مشاعراتی فضا نے اہم کردار ادا کیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ شغف باقاعدہ شعری ذوق میں تبدیل ہوا اور آپ نے شعر و س …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

شاہد وصیؔ کی مزید
سنامی موج ہے دریا میں سر اٹھائے ہوئے مرا خدا مری کشتی کو ہے بچائے ہوئے نگاہِ ناز نے...
کس سوچ میں پڑا ہے کدھر جانا چاہئے جس سمت کی ہوا ہے اُدھر جانا چاہئے عائد نہ فردِ جرم کسی بے گنہ ...
دیکھا تھا ایک بار تجھے میں نے خواب میں اب تک نہ کوئی سامنے آیا جواب میں تم سے ملے تو زیست کے نقش...
نغمہِ بربطِ نوا چپ ہے عکس بےزار آئینہ چپ ہے شوخئِ حرفِ ماجرا چپ ہے لفظ خاموش مدعا چپ ہے ر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن