اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
خضر احمد خان شررؔ ہفتہ، 23 مئی 2026
👁 39 ❤️ 4
مر گئے ہم سبو سبو کر کے
اس سے ملنے کی آرزو کر کے
جا چکا ہے وہ گفتگو کر کے
چاک سینے کے سب رفو کرکے
اس کے دل میں اتر گیا ہوں میں
آپ سے تم کہیں پہ تو کر کے
کر دیا اس کو بر تر و بالا
ہم نے اردو سے روبرو کر کے
مجھ پہ واری چراغ سی آنکھیں
میری آنکھوں کی آرزو کر کے
وہ بھی اکثر اداس رہتا ہے
میری دنیا لہو لہو کر کے
کر بلائی نماز پڑھتے ہیں
اپنے خوں سے شرر وضو کرکے
📖 خلاصہ

یہ اثر انگیز اور جذبوں سے بھرپور غزل خضر احمد خان شرر کے منفرد اسلوب اور شدتِ احساس کی عمدہ مثال ہے۔ شاعر نے محبت، درد اور روحانیت کو نہایت گہرے اور علامتی انداز میں بیان کیا ہے۔ ابتدائی اشعار میں …

← پچھلا اگلا →

✍️ خضر احمد خان شررؔ — مختصر تعارف

خضر احمد خان شررؔ
📍 پربھنی، مہاراشٹر، ہندوستان

خضر احمد خان شررؔ عصرِ حاضر کے اُن سنجیدہ اور باوقار شعراء میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اردو ادب کی مختلف اصناف میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا کامیاب اظہار کیا ہے۔ آپ کا اصل نام خضر احمد خان جبکہ قلمی نام شررؔ ہے۔ آپ 9 فروری 1970ء کو پیدا ہوئے اور اعلیٰ تعلیم کے طور پر ایم۔اے اردو کی ڈگری حاصل کی۔
ادب سے شغف نے آپ کو شعر و سخن کی دنیا کی طرف متوجہ کیا اور سن 2000ء میں باقاعدہ طور پر طبع آزمائی کا آغاز …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

خضر احمد خان شررؔ کی مزید
مر گئے ہم سبو سبو کر کے اس سے ملنے کی آرزو کر کے جا چکا ہے وہ گفتگو کر کے چاک س...
ہنستے ہنستے رلا دیا مجھ کو اس نے پاگل بنا دیا مجھ کو منزل ِ شاد کا...
کتابوں سے جی ہم لگانے لگے ہیں نئے لفظ کاغذ پہ آنے لگے ہیں ندی کے کنارے بتانے ...
مبارک تمھیں زندگی کے اجالے چلے , ہم نہیں لوٹ کر آنے والے مرے لب سے چھینے ہیں جِس نے نوالے حو...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن