طنز و مزاح
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 8
❤️ 0
تمام لفظ تغزل کا کارخانہ ہے
حضور آپ کا انداز شاعرانہ ہے
ردیف شوخ طبیعت ہے قافیہ چنچل
تمام شعر حسیں، رنگ کافرانہ ہے
کہیں پہ زلف کی خوشبو کہیں لب و عارض
کہیں وفا ہے کہیں حُسنِ شاخسانہ ہے
کہیں بہار کلی پھول تتلیاں شبنم
کہیں پہ چاند ستاروں کا آشیانہ ہے
کہیں پہ ذکر ہے فرقت کی ساعتوں کا حضور
کہیں پہ وصل و عنایت کا عیدیانہ ہے
کہیں اداؤں کا جھرمٹ کہیں پہ سفّاکی
کہیں پہ روٹھنا لکھّا کہیں منانا ہے
رموزِ عاشقاں عاشق بدا غزل ساری
ہر ایک لفظ ظریفانہ عاشقانہ ہے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!