طنز و مزاح
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 13
❤️ 0
دودھ میں پانی ملانے کا ہنر رکھتا ہوں
دھوپ میں کلفی جمانے کا ہنر رکھتا ہوں
لائٹر پاس نہیں اور نہ ماچس ہے مگر
آگ دنیا کو لگانے کا ہنر رکھتا ہوں
خود ترستا ہوں میں دو بوند سُبُو کی خاطر
جب کہ بے شرط پلانے کا ہنر رکھتا ہوں
صرف بیگم کو میں قابو میں نہیں کر سکتا
اور ٹھوکر میں زمانے کا ہنر رکھتا ہوں
روز ٹکرا کے میں دروازے سے گرتا ہوں مگر
سوئی میں دھاگہ پُرانے کا ہنر رکھتا ہوں
گھر میں چلتی نہیں میری حکومت پھر بھی
پورا بھارت میں چلانے کا ہنر رکھتا ہوں
اوڑھ لیتا ہوں ردا ہلکی سی ٹھنڈی میں مگر
صبح اٹھ کر میں نہانے کا ہنر رکھتا ہوں
ایک بیگم سے پریشان ہوں لیکن سن لو
ناز چاروں کے اٹھانے کا ہنر رکھتا ہوں
کس نے افواہ یہ پھیلائی محلے میں عبث
رعب بیگم پہ جمانے کا ہنر رکھتا ہوں
لوگ کہتے ہیں مقدر کا سکندر مجھ کو
روٹھی بیگم کو منانے کا ہنر رکھتا ہوں
جھاڑو کفگیر کی روداد سرِ بزم حضور
ہنستے ہنستے میں سنانے کا ہنر رکھتا ہوں
آنکھ اشکوں سے بھری رہتی ہے میری پھر بھی
لوگ کہتے ہیں ہنسانے کا ہنر رکھتا ہوں
میری پوشاک کی سلوٹ سے نہ دھوکہ کھانا
استری خوب چلانے کا ہنر رکھتا ہوں
اپنی تُک بندی سے جس جا بھی کہو گے عاصیؔ
روپیہ پیسہ میں کمانے کا ہنر رکھتا ہوں
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!