اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
حمد
منتظم عاصیؔ پیر، 20 اپریل 2026
👁 122 ❤️ 1
تڑپ کے سجدے میں معبود کو پکارا ہے
مرے وجود نے موجود کو پکارا ہے
تڑپ کے سجدے میں معبود کو پکارا ہے
یقیں ہے حمد کے الفاظ اب کہ اتریں گے
مرے غرور نے مسجود کو پکارا ہے
قلم کا ورد ہے سبحان ربي الأعلى
تخیلات نے محمود کو پکارا ہے
لگا کے نعرۂ حق لم یلد ولم یولد
دراڑِ کعبہ نے مولود کو پکارا ہے
فقط پڑھا ہی تھا میں لا الہ الا اللہ
پلٹ کے منزلِ مقصود نے پکارا ہے
جبیں کو رکھ کے زمیں پر غرورِ ارض و سماں
قضا نے طالِعِ مسعود کو پکارا ہے
ولی صفت کو تکبر ہے اپنی نیکی پر
گناہ گار نے مشہود کو پکارا ہے
← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
حمد کیا ہے؟

حمد اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف میں لکھی جانے والی شاعری ہے۔ اردو ادب میں حمد کا ایک معزز مقام ہے۔

منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن