اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
دوہا

دوہا رخصتی

علیم طاہرؔ ہفتہ، 16 مئی 2026
👁 256 ❤️ 3
ملی دعائیں بابا کی پار ہوئی دہلیز
ہنستے ہیں ماں کے آنسو ملی نئی دہلیز
ماں تو میری دنیا ہے بابا کائنات
مستقبل کی دعا کرے سر پر رکھے ہاتھ
دھڑک دھڑک کر روئے دل اٹھی جو ڈولی
لے کر غم دریا آیا آنسو کی ٹولی
دعا کرے ماں باپ یہ سکھی رہے جیون
جنت سا سسرال ہو کبھی نہ ہو الجھن
سنگت میں گزرا بابا کیا پیارا بچپن
رخصت ہوتی ہوں تجھ سے بڑھتی ہے الجھن
📖 Summary

یہ رخصتی کے جذبات سے بھرپور دوہا علیم طاہر کی خاندانی رشتوں، ماں باپ کی محبت اور بیٹی کے وداعی لمحوں کی نہایت دلگداز تصویر پیش کرتا ہے۔ شاعر نے رخصتی کے موقع پر پیدا ہونے والے کرب، آنسوؤں اور دعاؤں کو سادہ مگر گہرے احساس کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ماں کی محبت، باپ کی دعائیں اور بچپن کی یادیں اس کلام کا مرکزی جذبہ ہیں، جو قاری کے دل کو نرم کر دیتی ہیں۔ “پار ہوئی دہلیز” اور “اٹھی جو ڈولی” جیسے استعارے زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخلے اور جدائی کے درد کو علامتی انداز میں ظاہر کرتے ہیں۔ ساتھ ہی سسرال کے

← Previous Next →
More by علیم طاہرؔ
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک —...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. افسانچے کی ابتدا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online