حب الوطنی
منتظم عاصیؔ
جمعہ، 8 مئی 2026
👁 14
❤️ 2
بابائے امن آج ترا جشنِ وفا ہے
اے روحِ گگن آج ترا جشنِ وفا ہے
گلزار کے خوابوں سے مزیّن ہے ترا دل
تعبیرِ سُمن آج ترا جشنِ وفا ہے
کہتے ہیں یہی گنگ و جمن بہتی رگوں میں
دنیا کی نین آج ترا جشنِ وفا ہے
تہذیب و ثقافت کی حسیں کاہِ کشاں سے
پُر نور زمن آج ترا جشنِ وفا ہے
تقسیم کلی پھول کریں ہندو مسلمان
رحمان و کِشن آج ترا جشنِ وفا ہے
دلہن کی جبیں پر ہے تو سندور کی مانند
اے حُسنِ چمن آج ترا جشنِ وفا ہے
دامن میں ترے پلتے ہیں تہوار نرالے
انمول رتن آج ترا جشنِ وفا ہے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!