اشتہار
اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
طنز و مزاح

بیگم کا ساتھ جتنا تھا سارا عذاب تھا

منتظم عاصیؔ اتوار، 19 اپریل 2026
👁 53 ❤️ 2
بیگم کا ساتھ جتنا تھا سارا عذاب تھا
بیگم کا ساتھ جتنا تھا سارا عذاب تھا
سچ پوچھئے عذاب وہی بے حساب تھا
بیلن کو دیکھ ہاتھوں میں بیگم کے دوستو
چپ چاپ کھا گیا میں جو کھانا خراب تھا
گھر میں گھسا ہوا ہوں میں بیگم کے خوف سے
پہلے ٹپوریوں میں فقط دستیاب تھا
بے چارہ آج قبر کی خوراک بن گیا
بیگم کی جوتیوں سے جو کل فیضیاب تھا
بیگم کے تین اکّے نے جوکر بنا دیا
ورنہ جوے کے اڈے پہ میں کامیاب تھا
عاشق بنا ہوا ہے سڑک چھاپ آج وہ
کوٹھے پہ کل جو تیرے سراپا نواب تھا
بیگم کا پیر دابتے کل سو گیا تھا میں
اور آج صبح سے مجھے آیا جلاب تھا
← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …

مزید پڑھیں ←
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن