گیت
منتظم عاصیؔ
بدھ، 6 مئی 2026
👁 38
❤️ 4
گرو گرو کی جپتے مالا پھرتا ہے بیراگی
بانسری ڈمرو سنک بجاتا ڈولتا ہے بیراگی
گلے میں کنٹھا ہاتھ میں چمٹا بغل میں جھولا ڈالے
بستی بستی گرو کا درشن کرتا ہے بیراگی
گرو ہے اللہ گرو محمد گرو علی ہیں سائیں
مانگتے بھکشا دیتے شکشا چلتا ہے بیراگی
کہیں پہ شنکر رام کہیں پر کہیں پہ نٹکھٹ شام
الکنرنجن کہیں پہ کہتا ناچتا ہے بیراگی
قرآں پڑھو یا گیتا پڑھو یا پڑھئے وشنو پُران
چاروں یُگوں کے گرو ہیں داتا کہتا ہے بیراگی
بولنے والے ڈھونگی بولیں بولتے ہیں پاکھنڈی
سب کی سن کے چرن گرو کا دھوتا ہے بیراگی
گرو ہے ایشور گرو بَرہَمَّا گرو ہی کلکی اوتار
گرو ہے جیون گرو جی ہِردے بولتا ہے بیراگی
بھکت جَنو کے سنکٹ ہارے پِریے جَنو کو وارے
گرو کی چِترا جِیو جَنتو میں دیکھتا ہے بیراگی
کہیں بنے وہ وِشوہ ودھاتا کہیں بنے مارُوتی
کہیں پہ بن کے خود گِردھاری رہتا ہے بیراگی
گرو کے چرنَن کی ماٹی کا تِلک لگائے ہر سو
مکہ مدینہ کاشی متھرا دیکھتا ہے بیراگی
کرم گرو ہے دھرم گرو ہے گرو ہی سوامی کہہ کے
باندھے کفنی سر پر اپنے رکھتا ہے بیراگی
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!