منقبت
صبح و یاد آیا شام یاد آیا
منتظم عاصیؔ
بدھ، 6 مئی 2026
👁 45
❤️ 3
صبح و یاد آیا شام یاد آیا
عین، حا، میم، لام یاد آیا
واقعہ بختِ حُر کا سنتے ہی
لا محالہ غلام یاد آیا
گُل چراغوں کو کرکے بخشش کا
آپ کا انتظام یاد آیا
گوش تک آئی میرے اذنِ اذاں
سجدہ آخر سلام یاد آیا
خوں سے تر کَل حدیث یاد آئی
شاہ کا جب کلام یاد آیا
دیکھ کر تعزیہ شریف مجھے
نورِ حق کا پیام یاد آیا
جب سنا واقعہ حزیں کوئی
دینِ حق کا امام یاد آیا
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!