اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
صادق حسین محمد مرتضیٰ منگل، 5 مئی 2026
👁 31 ❤️ 5
بے چین ، مشکلات میں مجھ سا گِھرا رہے
کچھ دیر اور سَر پہ دِئیے کی ہَوا رہے
دکھ درد ہی نصیب ہمارا اگر ہے تو
تھوڑا سا در دریچہ قفس کا کھلا رہے
دل پر سکوتِ راہ کی وحشت رہے گی کم
ویرانیوں میں تیز جو آواز پا رہے
چہرے سے آپ کے بھی اتر جائے گی چمک
ہر روز ایک دکھ کا اگر سامنا رہے
اک بار گر گیا تو سنبھل ہی نہ پائے گا
تو جو ہمارے دل سے لگا ہے لگا رہے
خاموش رہ کے موت سے پہلے وہ مر نہ جائے
زندہ ہرایک شخص یہاں بولتا رہے
← پچھلا اگلا →

✍️ صادق حسین محمد مرتضیٰ — مختصر تعارف

صادق حسین محمد مرتضیٰ
📍 مالیگاؤں

صادق اسدؔ جن کا اصل نام صادق حسین محمد مرتضیٰ ہے آپ مالیگاؤں کی سر زمین پر اردو ادب کے لئے ہمہ تن کوشاں رہنے والی شخصیت میں ایک ہیں آپ کی قلم علمِ عروض سے مہارت کے ساتھ نثر کے میدان میں لوہا منوانے والی ہے آپ کی قلم سے صرف افسانے یا غزل ہی نہیں بلکہ بہت سی اصناف تخلیق ہوئی ہے آپ صاحبِ کتاب کی فہرست میں بھی شامل ہیں آپ کی شائع شدہ کتاب”سفید پرچم“افسانوں کا مجموعہ قارئین کی قرآت کے لئے دستیاب ہو چکا …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

صادق حسین محمد مرتضیٰ کی مزید
بے چین ، مشکلات میں مجھ سا گِھرا رہے کچھ دیر اور سَر پہ دِئیے کی ہَوا رہے دکھ درد ہی نصیب ہما...
ایک گھنے درخت کے سائے میں تانگا رک گیا تھا ۔ تیز دھوپ تھی ۔ آدھے دن میں کچھ سمتوں کا چکر کاٹنے س...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن