اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نظم
منتظم عاصیؔ اتوار، 19 اپریل 2026
👁 76 ❤️ 1
اصحاب کی سنت کو نبھانے کے لئے آ
اصحاب کی سنت کو نبھانے کے لئے آ
سر نامِ محمد پہ کٹانے کے لئے آ
آواز لگاتی ہے محمد کی محبت
آ دین کے پرچم کو اٹھانے کے لئے آ
پھر نامِ محمد پہ اٹھائی گئی انگلی
ایمان کی غیرت کو جگانے کے لئے آ
مسلک کی ردا صاحبِ ایمان ہٹا کر
ناموسِ رسالت کو بچانے کے لئے آ
سرکارِ دو عالم ہیں تری جان سے بڑھ کر
سڑکوں پہ جہاں بھر کو دکھانے کے لئے آ
شاید یہ زماں بھول گیا عزمِ بَہتّر
پھر کرب و بلا یاد دلانے کے لئے آ
آئی لَو محمد تو کفن باندھ کے سر پر
نعرہ اے مسلمان لگانے کے لئے آ
← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
نظم کیا ہے؟

نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن